Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکمل ریاست کا درجہ ملاتو85فیصد ملازمتیں دہلی والوں کیلئےمختص ہونگی، کیجریوال

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ دہلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے مالویہ نگر اور براڑی میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے پر 85فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کیلئے مختص ہونگی اور رہائشی مکانات فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے  یہ بھی وعدہ کیا کہ مکمل ریاست بننے کے 48گھنٹے کے اندر 2لاکھ ملازمتیں مہیا کی جائیں گی اور ٹھیکے پر کام کرنیوالے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائیگا۔اس کے ساتھ ہی انہوں ہر خاندان کو 10سال کے اندر رہائشی مکان دینے کا وعدہ بھی دہرایا۔عام آدمی پارٹی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کی کوششوں کو انتخابی مہم کا حصہ بنا رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام مرکز کو ٹیکس کی مد میں خطیر رقم ادا کرتے ہیںاس کے باوجود دہلی کو صرف 325کروڑ روپے ملے ۔ کیجریوال نے کہا کہ ہر منصوبوں کیلئے دہلی حکومت کو مرکز سے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔اگر منتخب حکومت کے پاس کوئی طاقت نہیں تو 70اسمبلی نشستوں میں سے 67سیٹیں جیتنے کا کیا فائدہ؟ 70برسوں میں تامل ناڈو ، مہاراشٹر ، اوڈیشہ ، آسام اور گوا کو مکمل ریاست کا درجہ مل گیا لیکن دہلی کو ابھی تک ریاست کا درجہ حاصل نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں:-  - - -کانگریس نے بی جے پی سے خفیہ مفاہمت کررکھی ہے، کیجریوال

شیئر: