Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر منتخب

کوالا لمپور:ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے سابق صدر فیصل صالح حیات کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کابلامقابلہ نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔ پاکستان فٹ بال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی عہدیدار کو اے ایف سی کا بڑا عہدہ حاصل ہوا ہے لیکن پی ایف ایف میں تنازع اور کھینچا تانی نے اس کامیابی کو گہنا دیا ہے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے موجودہ صدر اشفا ق حسین ہیں لیکن فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) اور اے ایف سی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نومنتخب عہدیداروں کو تسلیم نہیں کیا جس کے باعث پاکستانی فیڈریشن پھر معطلی کے خطرات سے دوچار ہے ۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: