Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس نے بی جے پی سے خفیہ مفاہمت کررکھی ہے، کیجریوال

نئی دہلی- - - -دہلی کانگریس کی صدر اور سابق وزیراعلی نے منگل کو پارٹی صدر راہول گاندھی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اعلان کیاکہ دہلی کی 7 پارلیمانی نشستوں کے لیے عام آدمی پارٹی کےساتھ کسی طرح کا اتحاد نہیں ہوگا۔پچھلے دنوں  ایسی قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس ملکر لوک سبھا انتخابات لڑیں گی ۔اتحاد نہ کرنے کے اعلان کے بعد  کیجری وال نے ٹویٹر پر تحریر کیاکہ ایسے وقت جب پوراملک مودی اور شاہ کی جوڑی کو ہرانا چاہتاہے ،بی جے پی مخالف ووٹوں کو تقسیم کرکے کانگریس اسکی مددکررہی ہے ۔دہلی میں بی جے پی اور کانگریس کے اتحاد سے مقابلہ کے لیے تیار ہے عوام اس غیر اخلاقی اتحاد کو شکست دیں گے ۔
مزید پڑھیں:-  - - -دہلی : کانگریس کا’’عام آدمی پارٹی‘‘ سے اتحاد کے بغیر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

شیئر: