ہندوستانی طیارے کو تباہ کرنے والے پاکستان فضائیہ کے بہادر پائلٹ حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے بھی حسن صدیقی کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
آصف خان نے ٹویٹ کیاکہ ہم اپنے قابل پائلٹ کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ہماری آرمی, نیوی اور فضائیہ میں حسن صدیقی جیسے جانباز ہی ہیں جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔
عماد انصاری نے لکھاکہ ہم نے خود تراشے ہیں منزل کے سنگ راہ ، ہم وہ نہیں ہیں جنہیں زمانہ بنا گیا۔ ایم ایم عالم کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں اور راشد منہاس کے شوق شہادت کو دشمن کا کوئی حربہ شکست نہ دے سکا۔ نشانہ ہو پاک فضائیہ کا اور ہدف بچ نکلے کیسے ممکن ہے؟ راشد منہاس اور ایم ایم عالم کے بعدفخر پاکستان حسن صدیقی۔
ایک اور صارف نے کہاکہ جب تک پاکستان کے پاس حسن صدیقی جیسے بہادر اور نڈر بیٹے موجود ہیں کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔
اورنگزیب نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے پاکستان ایئر فورس کے دو پائلٹس نے گرائے۔پاک فضائیہ کے پائلٹس نے دو ہندوستانی طیارے گرائے، ایک ہندوستانی طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور دوسرا ہندوستانی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔
اعجاز نے لکھا کہ حسن صدیقی جیسے کئی جانباز ہمہ وقت زمینی، فضائی اور بحری سرحدوں کی حفاظت میں مشغول ہیں۔ ہمیں اپنے ہیروز کو پہچاننے کے لئے کسی جنگ کی ضرورت کیوں رہتی ہے؟ ان ہیروں کو سرکاری سطح پر سراہا جائے تو نئی نسل میں بے شمار حسن صدیقی بننے کے جستجو کریں گے۔
************