Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورا گریجویشن ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

 نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔انہوں نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔“اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ماورا نے لکھاکہ ”زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاو¿ں گی لیکن آج اسٹیج پر چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بہترین زندگی گزارنے پربے حد خوش ہوں۔ ماورا نے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔“ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرے والدین کی آنکھوں میں آج کے دن جو چمک، خوشی اور جذبات ہیں آج سے پہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کئے تھے میں خوش قسمت ہوں کہ میں اپنے والدین کے لئے فخر کا باعث بنی۔“واضح رہے کہ گزشتہ برس ماورا نے وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا۔
 

شیئر: