Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک ،ہند کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ قبل ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل ابرہا ڈزورن نے ملاقات کی۔ امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، پاک ہند کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل ابرہا ڈزورن نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار مثبت رہا انہوںنے کہا کہ یو این مشن میں پاکستان کی خدمات گراں قدر ہیں۔

شیئر: