پاکستان میں ایک اور نئی فلم بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ معروف فلمساز وجاہت رﺅوف کی نئی فلم ” چھلاوا“ تیاری کے مراحل میں ہے تاہم فلم کی کاسٹ کی جھلک ایک وڈیو کے ذریعے پیش کردی گئی ہے۔ فلم چھلاوا میں مہوش حیات، اظفر رحمان،زارانورعباس،اسد صدیقی ،محمود اسلم اور دیگر کام کررہے ہیں۔ یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاہم فلم کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔