پونے میں 40سے زائد پاکستانی باشندوں کو دی گئی ہندوستانی شہریت
پونے۔۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع پونے میں 40سے زائد پاکستانی باشندوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی۔پونے کے ضلع افسر نوکیشور رام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا کو بتایا کہ تمام 45درخواستیں شہریت کیلئے منظور کی گئیں۔درخواست دہندگان میں افغانستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے باشندے شامل ہیں جنہیں شہریت سے نوازا گیا۔افسران نے بتایا کہ درخواست دینے والے بعض افرادچند برس اور دیگر40برس قبل ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر کے ضلع شہر پونے آکرسکونت اختیار کرلی تھی۔