Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: جیولری چور چوہوں کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

پٹنہ۔۔۔۔بہار میں چوہوں کی مختلف وارداتیں آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں۔یہ چوہے کبھی سرکار رسدگاہوں سے غلے،سرکاری محکموں کی فائلیں گوداموں سے کھانے پینے کی اشیا  اڑانے میں ماہرہوگئے ہیں۔پٹنہ کی معروف جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمرے کے ذریعے چوہوں کی واردات سامنے آئی ۔اطلاع کے مطابق جیولری شاپ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب دکان میں رکھے ہوئے ہیر ے کے زیورات میںسے ایک زیورکم تھا۔دکان کے مالک نے ملازمین پر شک کا اظہار کیالیکن سبھی نے اپنی بے گناہی ثابت کی ۔بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کرکے معائنہ کیا گیا تو حیرت انگیز انکشاف ہوا جس میں’’ زیور چور ‘‘چوہا نکلا۔فوٹیج میں چوہا زیور کی تھیلی کو منہ میں دبا کر لے جاتے ہوئے نظر آیا اور دکان کی چھت کے سوراخ میں گھس گیا۔دکان کے مالک نے بتایا کہ ہیرے کے زیور کی تلاش جاری ہے۔چوری کی واردات کا انکشاف دکان میں نصب 3سی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے ہوا۔ پورے شہر میں ’’زیور چور‘‘چو ہے کی واردات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - -عالمی یوم خواتین :ایئر انڈیا کی 52پروازوں کی کمان خواتین کے ہاتھ میں

 

شیئر: