Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل4: وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت سیکیورٹی اجلاس

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان سپرلیگ کے 8 میچوں کے کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال ایک میچ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں بھی کروائیں گے۔وزیراعلیٰ سند ھ نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ احسان مانی نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جس کے دوران کراچی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی کرکٹ کو بھی کراچی میں واپس لایا جائے حکومت سندھ ہر قسم کی مدد کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین نے سندھ حکومت کے مکمل تعاون، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور وزیراعلیٰ سندھ کی اپنی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون کے بغیر گزشتہ اور رواں سال پی ایس ایل کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔وزیراعلیٰ نے چیئرمین پی سی بی سے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع سے انڈر تھرٹین اور سکسٹین کے کھلاڑیوں کا چناﺅ کیا جائے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے جس پر چیئرمین پی سی بی نے وعدہ کیا کہ پی ایس ایل کے بعد پورے سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ کریں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: