Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمیل راٹھور کی خوش دامن انتقال کرگئیں

جدہ ۔۔۔ پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) سعودی عرب جدہ کے جنرل سیکریٹری محمد جمیل راٹھور کی خوشدامن رضائے الہٰی سے جمعہ کی صبح پاکستان لاہور میں انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز جمعہ لاہور میں ہوئی۔ جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ جمیل راٹھور کے دوستوں نے شرکت کی۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں مگر کچھ دن پہلے طبیعت کافی سنبھل گئی تھی۔ اس دوران ان کی اہلیہ ان کے پاس ہی تھیں۔ لیکن وہ جیسے ہی جدہ واپس آئیں ان کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی اور وہ خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ ان عمر86 برس کے قریب تھی۔ دریں اثناءپی جے ایف کا ایک تعزیتی اجلاس مقامی ریستوران میں چیئرمین امیر محمد خان کی صدارت میں ہوا۔ جس میں تمام ممبران نے جمیل راٹھور سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خوشدامن کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ 

شیئر: