Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ 8479.16پوائنٹس پر بند

کاروباری مالیت میں 16.3فیصد اضافہ ، العثیم کا 30فیصد ڈیویڈنڈکا اعلان
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے تداول آل شیئر انڈیکس 13.54پوائنٹس کی کمی کے بعد 8479.16پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب12.1فیصد اور 11.7فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کاروباری مالیت 16.3فیصد اضافے کے بعد 12.5ارب ریال تک پہنچ گئی۔ انفرادی کمپنیوں میں الیمامہ اسٹیل کو زبردست پذیرائی ملی جسکی قدر 37.27فیصد کے قابل رشک اضافے کے بعد 19.52ریال پر پہنچ گئی جبکہ معفک رائٹ کی قیمت 22.88فیصد فروغ کے بعد 9.83ریال پر بند ہوئی ۔ الحکیرتی پرائس 8.11فیصد اضافہ کے بعد 9.18ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ قیمتوں میں نقصان کے لحاظ سے سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کمپنی ٹاپ پر رہی جس کی قدر 4.73 فیصد کمی کے بعد 78.50ریال پر بند ہوئی جبکہ نقصان کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر تیہامہ ایڈورٹائزنگ رہی جسکی قدر 3.28فیصد انحطاط کے بعد 45.75ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ ملاذ انشورنس کی قیمت 3.17فیصد کمی کے بعد 11.60ریال تک گر گئی۔ بلو چپس کمپنیوں الراجحی بینک اور سابک کی قیمتیں بھی بالترتیب 2.49فیصد اور 0.65فیصد کمی کے بعد 97.90ریال اور 121.60ریال پر بند ہوئیں۔ گزشتہ ہفتے بھی تداول میں شامل متعدد کمپنیوں نے اپنے سالانہ مالیاتی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلانات کئے۔ جن میں ہفتہ کا بہترین نتیجہ العیثم مارکیٹ کا رہا جس نے 30فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اسکی قیمت 1.35فیصد فروغ کے بعد 67.60ریال پر پہنچ گئی۔ عریبین سیمنٹ نے 10فیصد اور سٹی سیمنٹ نے 4فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلانات کئے اور انکی قیمت بالترتیب 2.64فیصد اور 3.11فیصد اضافے کے بعد 24.86ریال اور 10.62ریال پر بند ہوئیں۔ الہفوف ایگریکلچر نے بھی 10فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اسکی قدر 2.97فیصد اضافے کے بعد 22.86ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر: