Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوروپا فٹبال لیگ میں آرسنل کی غیر متوقع شکست

پیرس: یورپی فٹبال لیگ یوروپا میں انگلش کلب آرسنل فرانس کے کلب رینیس سے غیر متوقع طور پر1-3سے ہار گیا اب اسے کوراٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے دوسرے مرحلے کے میچ میں کم از کم 0-3سے جیتنا ہوگا ۔ فرانس میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران آرسنل کا آغاز بہت اچھا تھا اور اس نے تیسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی تھی ۔ آرسنل کے لئے یہ گول ایلکس لوبی نے اسکور کیا۔ میچ کا پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا لیکن اس دوران انگلش کلب کو اپنے اہم کھلاڑی سقراط سے محروم ہونا پڑا، یونان سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی سقراط نے 2یلو کارڈ ملنے کے باوجود ایک اور خطرناک فاول کیا اور ریفری نے سقراط کو   ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیا۔10کھلاڑیوں تک محدود ہوجانے والا انگلش کلب اس دھچکے سے سنبھل نہیں پایا اوردوسرے ہاف میں فرانسیسی کلب نئے جوش و جذبے سے میدان میں اترا اور اس نے3 گول کردیئے جن میں ایک گول آرسنل کے کھلاڑی کی غلطی سے اپنے ہی خلاف اسکور ہوا۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور 1-3سے میچ ہار گئی ۔ اب اسے اپنے ہوم گراونڈ پر ہونے والے دوسرے مرحلے کا میچ واضح مارجن 0-3 سے جیت کر ہی لیگ میں آگے بڑھنے کا موقع مل سکے گا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: