Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ کی فیشن ڈیزائنربہن انعم مرزا دوسری شادی کیلئے تیار

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا دوسری بار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نامورفیشن ڈیزائنر اورثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گزشتہ برس مئی میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اکبررشید سے طلاق لی تھی اوراب علیحدگی کے ایک سال بعد 25 سالہ انعم مرزا ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم ہندوستانی کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ انعم اور اسد کچھ عرصہ قبل ہی ایک دوسرے سے ملے تھے۔ اب دونوں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ابھی تک انعم اور اسد کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن دونوں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اسد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا فیشن انڈسٹری میں بہت زیادہ فعال ہیں انہوں نے ”بازار“ کے نام سے اپنا فیشن آو¿ٹ لیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبیسڈر ثانیہ مرزا ہیں۔ انعم مرزا کی طلاق کے وقت افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انعم کا زیادہ وقت اپنے گھراورشوہر کی بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ کی اسٹائلسٹ بننے اوران کے لئے ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں گزرتا ہے اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو زیادہ وقت نہیں دے پاتی ہیں۔
 

شیئر: