اب موبائل پر ریزرویشن لسٹ دیکھ کر ٹرین میں سیٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں؟
نئی دہلی۔۔۔ہندوستانی محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے فائنل ریزرویشن لسٹ آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ذریعے معلوم ہوسکے گا کہ کس ٹرین میں کتنی سیٹیں خالی ہیںاور انتہائی آسانی سے (IRCTC) کی ویب سائٹ پر کسی بھی ٹرین کا ریزرویشن چارٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ریلوے کے اس اقدام کے بعدٹی ٹی آئی کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے۔نئے نظام میں ٹرین چھوٹنے کے 4گھنٹے قبل فہرست تیار کی جائیگی۔اس کی اطلاع ویب سائٹ پر جاری کی جائیگی۔دوسرا چارٹ ٹرین روانہ ہونے سے 30منٹ قبل ویب سائٹ پر جاری ہوگا۔ اس میں پہلے چارٹ کے بعد کینسل ہونیوالے ٹکٹس کے بعد خالی ہونیوالی سیٹوں سے متعلق معلومات درج ہوںگی۔خالی سیٹیں دیکھنے کے بعد ٹکٹ براہ راست ٹی ٹی آئی سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔نئے چارٹ کو موبائل ، ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پرآئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پررابطہ کرکے بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔