Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج :عرب شہری 6دن سے لاپتہ

الافلاج ۔۔۔۔ یہاں مقیم ایک عرب شہری 6دن سے لاپتہ ہے۔ کہا ں گیا، کیوں گیا؟ اس کا علم کسی کو نہیں۔تفصیلات کے مطابق 49سالہ مصری شہری الافلاج کمشنری کے ایک ریستوران میں ملازمت کررہا تھا۔ رفقائے کار کا کہناہے کہ وہ منگل سے لاپتہ ہے۔ اپنا موبائل اور پرس رہائش پر چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ اسکے ایک ہموطن نے بتایا کہ وہ نماز اورڈیوٹی کا بیحد پابند تھا۔ ہمیں یہی خیال آیا کہ وہ مسجد گیا ہوگا اور وہاں سے ڈیوٹی پر ریستوران چلا گیا ہوگا۔ پولیس کو مصری شہری کی گمشدگی کی اطلاع دیدی گئی ہے تاہم ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں مل سکا۔
 

شیئر: