المہد۔۔۔ مشترکہ سیکیورٹی آپریشن میں 1650 سے زیادہ غیرقانونی تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ غیرقانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت مہد الذہب میں گزشتہ 6 ماہ تک مسلسل مشترکہ سیکیورٹی آپریشن جاری رکھا گیا۔ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کی گئی۔ تواصل کے مطابق 1570 غیر قانونی تارکین کو مملکت سے بے دخل کرنے کیلئے ادارہ ترحیل کے حوالے کردیاگیا جبکہ باقیماندہ گرفتار شدگان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے انہیں متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیاگیا۔