جازان ۔۔۔ جازان ریجن کی ابو عریش پولیس نے مقامی شہری کے باڑے سے چوری ہونے والے دنبے برآمد اور چوروں کو گرفتار کرلیا۔ سبق ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کئی نوجوان ایک شہری کے باڑے میں گھس آئے تھے۔ وہاں سے وہ اس کے دنبے اپنے ہمراہ لے گئے۔ مقامی شہری کی شکایت پر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔