Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی مینی کیور کے ذریعے ہاتھوں کی حفاظت

ہم روزمرہ کی مصروف زندگی میں ہاتھوں کی کیئر کی جانب توجہ نہیں دیتے البتہ کچھ عرصے بعد مینی کیور کرلینے سے ہاتھوں کی خوبصورتی کو بحال رکھا جا سکتا ہے . قدرتی ہینڈ کریم کا استعمال اور ہاتھوں کو موسچرائز کرنے سے نرم و ملائم اور خوبصورت ہاتھ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ دو چمچ شہد ، ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ دودھ لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ہاتھوں پر مساج کریں ۔ اسکے بعد دو کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑے اور ایک چمچ چینی لیں ۔کٹے ہوئے لیموں کو چینی میں ڈبوئیں اور ہاتھ پر مساج کریں یہاں تک کہ تمام چینی پگھل جائے اور لیموں کا جوس ہاتھ کی جلد میں جذب ہو جائے۔ یہ زبردست امتزاج جلد پرجادو کی طرح کام کرتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم اور موسچرائز بناتا ہے ۔
 

شیئر: