Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے دوران نوجوان نے دلہن کو گولی مار کرخود کشی کرلی

رائے بریلی۔۔۔اتر پردیش میں ضلع رائے بریلی کے بچھراواں گاؤں کے رہنے والے پتی لال کی بیٹی آشا کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری تھیں۔ ضلع اناؤ کے گاؤں آغام پور کے رہنے والا دولہا انیل   انتہائی دھوم دھام سے بارات لیکر پہنچا۔ نوبھارت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے گھروالوں نے باراتیوں کا پر جوش استقبال کیا گیا۔دولہا ،دلہن کو شادی کی رسومات ادا کرنے کیلئے اسٹیج پر بٹھایاگیا۔دونوں نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔شادی کی تقریب عروج پر تھی کہ اچانک گاؤں کا رہنے والا برجیندر نامی نوجوان جو اس شادی سے ناراض تھا، بندوق لیکر پہنچا اور دلہن پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اورپھر خود کو گولی مارلی ۔ فائرنگ کی آواز سن کر باراتیوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے پورے علاقے میں سنسنسی پھیل گئی۔ موقع پر موجود مہمانوں نے زخمی دلہن اور برجیندر کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کومردہ قراردیدیا۔دلہن کی موت سے شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ مہمانوں اور گاؤں والوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ  ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -بہار: بھاگلپور میں بم دھماکہ، 2بچے ہلاک

شیئر: