Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی اداکاراﺅں کی وزیراعظم نتن یاہوپر تنقید

نامور اسرائیلی اداکارہ و ماڈل گال گیڈٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دینے پر اپنے وزیراعظم نتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکن سپر ہیرو فلم میں ”ونڈر وومن“ کا کردار نبھانے والی اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ نے نتنیاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو، یہ صحیح اور غلط، یہودی اورعربی، سیکولر اورمذہبی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ امن کے لئے مذاکرات کرنے، لوگوں کو تحفظ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا معاملہ ہے۔ ایک اور اسرائیلی اداکارہ روٹم سیلا نے بھی نتن یاہو کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اس حکومت کو بتائے کہ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے۔عرب فلسطینی بھی انسان ہیں۔گال گیڈٹ نے روٹم کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اچھا اور روشن مستقبل دیں۔، روٹم میری بہن تم ہم سب کے لئے متاثر کن شخصیت ہو۔
 

شیئر: