موسم سرما میں جلد خشک ہو کر بے رونق ہو جاتی ہے۔ خشک جلد پریشانی اور تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ جلد کے مسائل سے بچنے کےلئے اسے مناسب نمی فراہم کرنا ضروری ہے۔خاص طور پر کہنیاں ، گھٹنے اور پاﺅں کی ایڑیاں سرد موسم سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ آپ اپنی جلد کو ہائیڈریٹنگ ماسک کے ذریعے مطلوبہ نمی فراہم کر سکتی ہیں۔ ایک پسا ہوا ایواکاڈو ، چار چمچ اوٹمیل ، ایک لیموں کا رس ، دو چمچے شہد اور تھوڑا سا دودھ مکس کر کے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو کہنی ، گھٹنوں اور پاﺅں پر اپلائی کریں۔ دس سے پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر رگڑ کر صاف کردیں۔ یہ ماسک نہ صرف مردہ خلیات کی صفائی میں مدد گار ہے بلکہ جلد کو نرم و ملائم بنانے اور مناسب مقدار میں نمی فراہم کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔