Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاﺅمی بلیک شارک 2 گیمنگ اسمارٹ فون کیلئے رجسٹریشن شروع

شیاﺅمی کمپنی اپنا دوسرا گیمنگ اسمارٹ فون بلیک شارک 2 اٹھارہ مارچ کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اس فون کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں فون سے متعلق ابتدائی معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس گیمنگ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر ، 12 جی بی تک ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج دیا جائے گا۔ آن لائن آفیشل بلیک شارک اسٹور پر اس فون کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔اسمارٹ فون کو فروزن سلور رنگ میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کو 3اسٹوریج آپشنز کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج ، 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج کے ماڈل شامل ہیں۔ ویب سائٹ پر فون کی قیمت 9999 ڈالر ظاہر کی گئی ہے۔
 

شیئر: