بدعنوانی اور سماجی برائیوں سے لڑنے والا ہر شخص’’ چوکیدار‘‘ہے ، مودی
نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2019کیلئے اپنی مہم تیز کردی ۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر وڈیو ’’میں بھی چوکیدار ‘‘جاری کی ہے ۔ وڈیوکےآخر میں 31مارچ کو شام6بجے وزیر اعظم سے تمام کارکنوں کو رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بدعنوانی اور سماجی برائیوں سے لڑنے والا ہر شخص چوکیدار ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کاچوکیدار مضبوطی سے کھڑا ہوکر ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ لیکن میں اکیلا نہیں ہوں۔ ہر شخص جو بدعنوانی اورسماج سے برائیوں کے خاتمے کیلئے لڑرہا ہے وہ’’ چوکیدار‘‘ ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے لئے محنت کرنے والا ہر شخص چوکیدار ہے۔ آج ہر ہندوستانی کہہ رہا ہے،’’میں بھی چوکیدار‘‘۔