بالی وڈ اور ہالی وڈ میں اداکاری اور پھر امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد اداکارہ پرینکا چوپڑا کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ حال ہی میں پرینکا نے شوبز کی 50 طاقتور خواتین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ادارے' یو ایس اے ٹوڈے' کی جانب سے شوبز میں کام کرنےوالی خواتین کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں گلوکارہ بیونسے، میرل اسٹریپ، اوپرا نفرے سمیت دیگر کےساتھ پرینکا چوپڑا کا نام شامل ہے۔