Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین حکومت ترک صدر پر برہم

کینبرا ۔۔۔ آسٹریلوی حکومت نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے بارے میں بیانات پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے ترک سفیر کو بھی طلب کرلیا ۔ ترک صدر نے اپنی انتخابی ریلی کے دوران کہا تھا کہ یہ حملے اسلام کے خلاف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی حکومت کے اسلام مخالف رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ویسا ہی ہو گا، جیسا پہلی عالمی جنگ میں گیلی پولی میں ہوا تھا۔ تب عثمانی فوجیوں کے ہاتھوں تقریبا ً 8 آسٹریلوی فوجی مارے گئے تھے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے ترک صدر کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات پر نظر ثانی سمیت تمام آپشنز پر غور کریں گے۔ ترک صدر کے بیانات آسٹریلوی عوام کےلئے جارحانہ ہیں۔ انتہائی حساس ماحول میں اسے غیر محتاط سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے ترک سفیر کی وضاحتوں کو مسترد کردیا۔ 
 

شیئر: