ممبئی۔۔۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے پنجاب نیشنل بینک کے کروڑوں روپے گھپلہ کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے ہیروں کے تاجر نیرو مودی کی بہن پوروی مہتا کیخلاف پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اضافی چارج شیٹ داخل کردی۔ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ پوروی نے کمپنی میں سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے 1201.18کروڑ روپوں کے معاملے کا رخ تبدیل کردیا۔8مارچ کو دائر کی گئی اضافی چارج شیٹ میں ای ڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مہتا دبئی اور ہانگ کانگ میں واقع کمپنیوں کی ڈائریکٹر تھیں جنہیں نیرو مودی کے لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کے ذریعے فنڈ ملتا تھا۔ ای ڈی نے واضح کیا کہ پوری نے دھوکہ دہی کے ذریعے ہونیوالی آمدنی کو غیر ملکی کمپنیوں میں ارسال کئے۔مہتا کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مالی لین دین کا انہیں کوئی علم نہیں ۔ای ڈی نے نیرو کی ملکیت ضبط کرنے والی درخواست پر سماعت کے دوران داخل کئے جانیوالے جواب میںمہتا نے کہا کہ انکامبینہ جرم سے کوئی واسطہ نہیں جبکہ مہتا کا نام سنگا پور میں قائم نوویلر انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ اور ایسلنگ انٹر نیشنل ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ میں ایک منافع حاصل کرنیوالے کے طور پر درج ہے۔امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق ایجنسی نے پوروی کے سنڈیکیٹ بینک میں موجود سیونگ اکاؤنٹ کو منسلک کیا جس میں 1.96کروڑ روپے موجود ہیں ۔ مہتا کا نام برٹش ورجن آئی لینڈ میں واقع للی ماؤنٹ انویسٹمنٹ میں ڈائریکٹر کے طور پر درج ہے۔ یہ نیرومودی کی ان فرضی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس میں مارچ2013ء اور مارچ2014کے دوران 343.02کروڑ روپے ٹرانفسر کئے گئے تھے۔ای ڈی نے تحریری شکایت نامے میں درج کیا کہ فنڈ کومزید 2کمپنیوں فور کام ورلڈ وائڈ انویسٹمنٹ میں 3کروڑ اور زیڈ برج ہولڈنگ لمٹیڈ میں 2کروڑ ٹرانسفر کئے گئے۔اتنی ہی رقم فائراسٹار انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ میں غیر ملکی سرمایہ کار کے نام سے سرمایہ کاری کی گئی۔جو نیرو کی ملکیت ہے۔واضح ہو کہ ان کمپنیوں(زیڈ برج ہولڈنگ، فورکام ورلڈ وائڈ انویسٹمنٹ ، للی ماؤنٹ انویسٹمنٹ کمپنی) میں کسی طرح کے لین دین پر کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔یہ بات قابل غور ہے کہ ان کمپنیوں کا استعمال صرف پنجاب نیشنل بینک سے ایل او یو کے ذریعے ملنے والے فنڈ کو ٹرانسفر کرنے کیلئے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پلوامہ حملہ’’ سازش ‘‘تھی ،حکومت تبدیل ہوئی توکئی بڑےچہرے بے نقاب ہونگے، رام گوپال یادو