ٹینس ڈیوس کپ : پاک و ہند ستمبر میں مد مقابل ہوں گے
اسلام آباد: پاکستان اور روایتی حریف ہند کی ڈیوس کپ ٹیمیں رواں سال ستمبر میں مد مقابل ہونگی جس کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بڑا ایونٹ اسلام آباد میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق پاکستان اور ہند کی ٹینس ٹیمیں ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں مد مقابل ہونگی جس کا انعقاد 14اور 15ستمبر کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ میں کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے فارمیٹ کے تحت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں پاکستان اور روایتی حریف ہند کیساتھ ساتھ چین ، کوریا، ازبکستان اور لبنان کی ٹیمیں شامل ہیں اور گروپ کی چیمپیئن شپ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں