Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا دور ختم نہیں ہوا ،ابھی تو ابتدا کی ہے، اداکارہ میرا

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنے کریئر میں بہترین کام کر چکی ہوں لیکن اداکارہ ریشم اور ریما نے میرے کام کی تعریف کی بجائے ہمیشہ بلا وجہ تنقید ہی کی ہے۔ میرے نزدیک دونوں اداکاراﺅں کی کوئی اہمیت نہیں اور جس طرح دونوں مجھے عزت دیتی ہیں ،جواب میں میری جانب سے بھی اسی طرح کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھ پربلا وجہ کی تنقید کے پیچھے کیا مقاصد ہیں مجھے ان کا قطعاً کوئی علم نہیں لیکن ان کے اس اقدام کی کوئی بھی تعریف نہیں کرتا۔ میرا نے کہا کہ جاوید شیخ ،شان ، عجب گل، ہمایوں سعید، بابر علی اپنے کام کی وجہ سے فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں اور لوگ آج بھی ان کا کام پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہدایتکار ہ سنگیتا کی فلم ”ڈریم گرل “کی کہانی میری زندگی پر مشتمل نہیں تھی تاہم اس میں کچھ باتیں ایسی ضرور تھیں جن کا میری زندگی سے تعلق تھا۔میرا نے کہا کہ ابھی میرا دور ختم نہیں ہوا بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ ابھی تومیں نے ابتدا کی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔
ا

شیئر: