باڈی بلڈنگ مقابلوں کیلئے ملک بھر سے تن ساز فیصل آباد پہنچ گئے
فیصل آباد: پاکستان باڈی بلڈنگ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام2 روزہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے ملک بھر سے باڈی بلڈرز فیصل آباد پہنچ گئے۔ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان باڈی بلڈنگ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تن سازی کے مقا بلوں میں 9 جونیئر اور 10 سینیئر کیٹیگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔خوبصورت مسلز اور انداز کے ساتھ باڈی بلڈرز نے ا سٹیج پر آ کر مختلف پوز بناتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرباڈی بلڈرز کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے ہمیں حوصلہ اوررہنمائی کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے بہت سے مواقع میسر آتے ہیں۔ مقابلوں کو شفاف اور تکنیکی فیصلوں کو 100فیصد درست رکھنے کیلئے بیرون ممالک سے انٹرنیشنل ججز کو بلا لیا گیا ۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں