Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر دھماکہ،2ہلاک

کراچی ...کراچی میں سی این جی پمپ پر دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔واقعہ نارتھ کراچی کے علاقے پاور ہاوس چورنگی کے قریب پیش آیا۔ وزیراعلی سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔اطلاعات کے مطابق سی این جی اسٹیشن کے کنٹرول ایریا میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ 6 افراد ز خمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسٹیشن مالک راشد اور سی این جی آپریٹر ثاقب دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر دھما کہ کمپریسر روم میں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سی این جی پمپ پرکمپریسرروم میں دھما کہ ہوا۔سیلنڈر یا کمپریسر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ میں سیلنڈر دھماکے اور یا تخریب کاری کا شبہ مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ منیجر روم کے ساتھ والے لاکر روم میں گیس بھر جانے اور شارٹ سرکٹ سے ہوا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کمروں کا مرکزی دروازہ ایک ہی ہے۔ دھماکے سے منیجر روم کے شیشے ٹوٹ گئے اوردیوار میں دراڑ پڑ گئی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لے لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ترجمان وزیراعلی نے بتایا کہ رپورٹ میں پوچھا گیا ہے کہ کیا سی این جی اسٹیشن سے متعلق وفاقی ادارہ انسپیکشن نہیں کرتا۔ اگر انسپیکشن ہوئی تھی تو آخر کب ہوئی؟۔

شیئر: