3زیر حراست عارضی ضمانت پر رہا
ریاض ۔۔۔ یہاں فوجداری کی عدالت نے 3زیر حراست خواتین کو عارضی ضمانت پر رہا کردیا۔ انہیں 17رمضان 1439ھ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تینوں نے عارضی ضمانت کی درخواست دی تھی۔اخبار 24کے مطابق عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ مقدمات کی سماعت جاری رکھے گی۔پبلک پراسیکیوشن نے ماہ رواں مارچ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ ریاستی سلامتی کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے تمام افراد کے ساتھ پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے۔