Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان 5ہزار سانپ پکڑ چکا

جدہ ۔۔۔ سعودی نوجوان جلال غربی نے سانپ اور بچھوﺅں کو پکڑنے اور ان سے کھیلنے میں مہارت حاصل کرلی ۔ نوجوان انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں بچھوﺅں کو پکڑتا ہے او رانہیں اپنے جسم پر گھومنے پھرنے کا آزادانہ موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ منظر دیکھنے والے حیرت زدہ ہیں۔ 
البلاد اخبار کے مطابق جلال غربی نے بتایا کہ وہ اب تک 5ہزار سے زیادہ سانپ پکڑ چکا ہے۔ ان میں انتہائی زہریلے سانپ بھی تھے۔ 
جلال غربی 2فارم کھولے ہوئے ہے جہاں ایک ہزار بچھو رہتے ہیں۔ وہ سو سے زیادہ مختلف قسم کے زہر نکالنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔
جلال غربی نے سانپ اور بچھو پکڑنے اور انہیں سدھانے کے شوق کی بابت بتایا کہ 12برس کا تھا جب اپنے والد کے ہمراہ تھائی لینڈ کی سیاحت کیلئے گیا ۔ وہاں 5میٹر طویل سانپ دیکھاجسے باآسانی پکڑ لیا۔ اس وقت سے سانپوں سے میری دوستی ہوگئی۔ میرے دل سے خوف نکل گیا۔ میرے پاس انتہائی خطرناک قسم کے سانپ ہیں۔ ان سے بلا خوف وخطر کھیلتا ہوں۔ میں جس انداز سے سانپوں کو سدھاتا ہوں دیکھنے والے ششدر اور حیران رہ جاتے ہیں۔
 

شیئر: