مکہ سٹی اور مقدس مقامات کے رائل کمیشن نے وزارت توانائی سمیت پانچ سرکاری اداروں کے تعاون سے ہائیڈروجن فیول سیل بس کے دوسرے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام رائل کمیشن اور وزارت توانائی کے درمیان طے شدہ روٹس پر ہائیڈروجن فیول سیل پائلٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا ایک حصہ ہے۔
ہائیڈروجن پائلٹ پروجیکٹ کو مکہ بس منصوبے میں ضم کیا گیا ہے جس میں ایک آپریشنل منصوبہ سکیورٹی اور سیفٹی اقدامات کو یقینی بناتا ہے۔ اس میں مقررہ روٹس پر آپریٹنگ بسیں اور موبائل ہائیڈروجن فیولنگ سٹیشن کا قیام شامل ہے۔
مزید پڑھیں
-
مکہ بس سروس کا آخری تجرباتی مرحلہ بھی مکملNode ID: 706761
-
رمضان کے پہلے ہفتے میں 1.9 ملین افراد نے مکہ بس سروس سے سفر کیاNode ID: 755136
-
مکہ بس سروس سے ڈیڑھ برس میں 100 ملین مسافروں نے سفر کیاNode ID: 803366
یہ اقدام رائل کمیشن اور وزارت توانائی کے درمیان مقررہ روٹس پر ہائیڈروجن فیول سیل بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کے نفاذ کے حوالے سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہے۔
پائلٹ پروجیکٹ متعلقہ سرکاری اداروں اور آپریٹنگ کمپنیوں کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔ اس دوران کارکردگی کا جائزہ، آپریشنل پائیداری اور لاگت کے ساتھ مسافروں کے آرام پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس اقدام کے ذریعے صاف توانائی پر مبنی ٹرانسپورٹیشن ذرائع متعارف کرانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی خواہش ہے۔ یہ کاربن کا اخراج کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے وژن 2030 کے مقاصد سے بھی ہم آہنگ ہے۔
منصوبے کا مقصد حج اور عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا اور مقدس مقامات میں ان کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
اتھارٹی کے سی ای او انجینیئر صالح الرشید نے کہا ’یہ بسیں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے، جدید طریقوں سے عوامی ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کو پورا کرنے اور صاف و پائیدار حل کے علاوہ ماحول دوست ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل رائل کمیشن نے وزارت توانائی، جنرل ٹرانسپورٹ اور سول ڈیفنس اتھارٹی کے تعاون سے ہائیڈروجن بس کے پہلے پائلٹ پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔