Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: 40ملین درہم کی لاگت سے تیار ہونے والا پہلا اونٹوں کا اسپتال

دبئی :  حکومت دبئی کے ابلاغی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ دبئی میں 40ملین درہم کی لاگت سے اونٹوں کا اسپتال قائم کردیا گیا۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

حکومت دبئی نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں تحریر کیا ہے کہ اس اسپتال میں برطانیہ، اسپین ، ہندوستان اور میکسیکو سے اونٹوں کے  ماہر ڈاکٹر کام کررہے ہیں۔ یہاں 20اونٹوں کا بیک وقت علاج کیا جاسکتا ہے۔ یہاں علاج کے بعد اونٹوں کو نقاہت دور کرنے کیلئے ایک میدان بھی مخصوص کیا گیا ہے۔ اسپتال اونٹوں کے امراض اور ان کے جسمانی اسرار دریافت کرنے کے لئے ریسرچ یونٹ بھی قائم کریگا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اسپتال میں اونٹوں کا آپریشن اور ایکسرے روم کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ مستقبل میں دیگر خدمات فرام کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ مقناطیسی ایکسرے  کا بھی انتظام کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں اونٹ کے جسم کے کسی بھی ایک حصے کے ایکسرے لینے والی مشین بھی مہیا ہوگی۔
 

شیئر: