Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موزمبیق میں درخت پر ولادت

افریقی ملک موزمبیق میں خاتون نے آم کے درخت پر بچے کو جنم دے دیا ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں زچہ و بچہ 2 دن تک درخت پر رہے ۔ 
مصری اخبار نے  امریکی نیوز ایجنسی فوکس  کے حوالے سے بتایا کہ موزمبیق میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے علاقے کے بیشتر مکان تباہ ہو گئے جبکہ سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔ ایمیلا نامی خاتون نے  اپنے 2 سالہ بیٹے کے ساتھ آم کے درخت پر پناہ  لی ۔
خاتون امید سے تھی اور اسکے دن پورے ہوچکے تھے اسے نہیں معلوم تھا کہ ڈلیوری کا وقت قریب آ چکا ہے۔ ایمیلا اپنے بیٹے کے ساتھ آم کے درخت پر بیٹھی تھی کہ اچانک اسے تکلیف کا احساس ہوا ۔اس کے ساتھ اس کا 2سالہ بیٹا تھا جبکہ قریب کوئی دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ سارا  علاقے پانی میں ڈوب چکا تھا ۔ ایمیلا نے درخت پر ہی بچے کو جنم  دیا ۔ 
کہتے ہیں کہ جس زندگی کو دنیا میں آنا ہوتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے جانا ہو تا ہے اسے کوئی بچا نہیں سکتا ۔ ایمیلا تن تنہا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ درخت پر 2 دن تک رہی جبکہ نیچے ہر سمت سیلابی پانی تھا ایسے میں ان تینوں کا بچ جانا جن میں زچہ و بچہ بھی ہو واقعی کسی معجزے سے کم نہیں ۔ 2دنوں کے بعد جب سیلابی پانی کم ہوا اور قریبی بستی کے افراد وہاں پہنچے تو ایمیلا نے انہیں اپنی جانب متوجہ کیا جنہوں نے اسے اور اسکے نومولود کو اتارا اور طبی امداد فراہم کی ۔ ایمیلا نے اپنی بیٹی کا نام سارہ رکھا ۔ 
واضح رہے موزمبیق میں تباہ کن سیلاب سے 50ہزار مکان متاثر ہوئے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ۔ 

شیئر: