Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’کویت پر قبضے کا فیصلہ تاریخی غلطی تھی‘‘

عراق کے معذول صدر صدام حسین کے نائب عزت الدوری نے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کویت پر قبضہ کرنے کا فیصلہ تاریخی غلطی تھی۔ 
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس پر ہم امیر کویت شیخ صباح الاحمد جابر الصباح اور کویتی شہریوں سے معذرت چاہتے ہیں۔‘
عزت الدوری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کویت تاریخ کے کسی بھی دورمیں عراق کا حصہ نہیں تھا۔ عراق اور کویت دونوں جزیرہ عرب کا حصہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عرب ہونے کی وجہ سے خونی رشتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 1990 میں کویت پر قبضے کا عراقی فیصلہ غلط تھا۔ یہ بحیثیت صدر مملکت صدام حسین کا فیصلہ تھا۔ اس میں بعث پارٹی کی رضامندی شامل نہیں تھی لیکن فیصلہ پورے ملک پر تھوپ دیا گیا جو بعدازاں ثابت ہوا کہ غلط تھا۔ 
عزت الدوری کی وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے۔ 
واضح ہوا کہ عزت الدوری کویت پر قبضہ کے دوران اور بعدازاں عراق کے خلاف جنگ کے وقت معزول صدر صدام حسین کے نائب اور راز داں تھے۔ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد بعث پارٹی کی قیادت سنبھال لی۔سقوط بغداد کے بعد عزت الدوری منظرعام سے غائب ہوگئے تھے۔
 

شیئر: