Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاب نہ کرنے پر گرفتاری کا خطرہ، ایرانی خاتون باکسر کا ملک نہ لوٹنے کا فیصلہ

گزشتہ ہفتے ایران کی پہلی آفیشل باکسر بننے کا اعزاز پانے والی 24 سالہ صدف خادم نے تہران میں اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد فرانس سے وطن واپسی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
صدف نے ہفتے کے روز مغربی فرانس کے شہر رویان میں اپنے پہلے مقابلے میں فرانسیسی باکسر اینی شیوان کو شکست دی تھی۔
صدف کا کہنا ہے کہ ٹی شرٹ اور نیکر پہن کر باکسنگ کا مقابلہ لڑنے کی وجہ سے ا±ن پر ایرانی حکومت کے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے جس کے باعث گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
صدف کے ترجمان کلارا ڈالے نے بدھ کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ نوجوان خاتون باکسر کے ساتھ ساتھ فرانس میں باکسنگ کے مقابلوں کا اہتمام کرنے والے باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین ایرانی نژاد مہارا مونسیفور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔
44 سالہ ماہیار مونسیفور فرانسیسی شہری ہیں مگر صدف کے ساتھ وہ بھی آئندہ ہفتے ایران کا سفر کرنا چاہتے تھے۔
رنگ میں اپنی انٹری کے ساتھ ہی صدف نے ایرانی خواتین کے لیے باکسنگ کے شعبے میں آنے کا راستہ کھول دیا تھا۔ انھوں نے باکسنگ لائسنس فرانس سے حاصل کیا ہے اور وہ مستقبل میں ایران کی نمائندگی کی خواہش مند ہیں۔
دوسری جانب پیر کے روز ایران کی باکسنگ فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’اس نے خواتین کے لیے باکسنگ کے کسی مقابلے کا اہتمام نہیں کیا اور نہ ہی وہ ذاتی حیثیت میں مقابلے لڑنے والے کسی کھلاڑی کی ذمہ دار ہے۔‘
فیڈریشن نے مزید کہا ہے کہ ایرانی خواتین پر لازم ہے کہ وہ ملک یا ملک سے باہر کھیلوں میں حصہ لیتے وقت حجاب کی پابندی کریں۔
بی بی سی کے مطابق صدف نے ایک فرانسیسی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے فرانس میں ایک قانونی طور پر منظور ش±دہ مقابلہ لڑا۔ مقابلے کے دوران میں نے ٹی شرٹ اور نیکر پہنی ہوئی تھی جو پوری د±نیا کے لیے عام بات ہے مگر میرے ملک کے قوانین کے لیے نہیں۔‘
صدف نے مزید کہا کہ ’میں نے حجاب نہیں پہنا تھا اور میرا کوچ بھی ایک مرد تھا، کچھ لوگ اس بات کو اچھا تسلیم نہیں کرتے۔‘ 
رائٹرز کے مطابق ایرانی باکسنگ فیڈریشن نے بدھ کے روز اس حوالے سے کوئی بھی بیان دینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
خیال رہے کہ ایرانی قوانین کے مطابق9 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں اور خواتین پر گھر سے باہر حجاب کرنا لازم ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں 10 دن سے2 ماہ تک کی قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
 
 

شیئر: