Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا دھماکوں میں امیر ترین شخص کے3 بچے ہلاک

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اتوار کو ہونے والے بم دھماکوں میں ڈنمارک کے امیر ترین شخص انڈرس ہولچ پولسن کے 4 میں سے 3 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔
پولسن ایک بین الاقوامی فیشن فرم کے مالک ہیں ۔
ان کی فیشن فرم کے ترجمان نے اس بارے میں مزید معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔ تاہم خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق ڈنمارک کے میڈیا نے بتایا ہے کہ انڈرس ہولچ ، ان کی اہلیہ اور بچے چھٹیاں منانے سری لنکا گئے تھے۔ 
اتوار کو سری لنکا میں مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران8 دھماکے ہوئے جن میں اب تک 290 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
سری لنکا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 36 غیر ملکی شامل ہیں۔ وہ ممالک جنہوں نے اپنے شہریوں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے ان میں آسٹریلیا، برطانیہ ، چین، جاپان، پرتگال اور امریکہ شامل ہیں۔ 
ٓانڈرس ہولچ پولسن کپڑوں کی ایک بین الاقوامی کمپنی کے مالک ہیں، جن میں 'ویرو موڈا' اور 'جیک اینڈ جونز' نام کے برانڈز شامل ہیں۔ 
امریکی جریدے فوربز کے مطابق انڈرس ہولچ پولسن نے سکاٹ لینڈ میں رئیل سٹیٹ میں بھی بہت بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
 

شیئر: