Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک ، شاہ سلمان کا قیدیوں کی رہائی کا حکم

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے  رمضان المبارک کے حوالے سے ان قیدیوں کی رہائی کا حکم صادر کر دیا جو " سرکاری حق "کے زمرے میں قید ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق ہر برس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایوان شاہی سے ایسے قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں ۔
ایوان شاہی سے جاری حکم نامے کے حوالے سے مملکت کی تمام جیلوں کی انتظامیہ کو اطلاع پہنچا دی گئی جس پر فوری عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔
شاہی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق وہ قیدی جن پر مذکورہ شق کا اطلاق ہوتا ہے انہیں فوری رہا کر دیاجائے ۔
واضح رہے اس شاہی حکم سے وہ قیدی مستفید نہیں ہو سکتے جو کسی ایسے کیس میں گرفتا رہوں جن پر مخالف پارٹی کا کوئی مطالبہ ہو ، قتل و سنگین جرائم کے قیدی بھی اس شاہی حکم نامے سے مستفید نہیں ہوں گے ۔ 

شیئر: