***انعم قریشی***
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھا کر نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں تنقید کر رہے ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تین دن قبل دی گئی منظوری کے بعد سنیچر کی رات پٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31 پیسے کردی گئی جس میں جنرل سیلز ٹیکس کو 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کیا گیا ہے۔
اتوار کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’مہنگا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹس کی جارہی ہیں جس میں صارفین اس اضافے پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
بے نظیر نور نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں عوام رمضان میں پانی اور چند کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کریں گے۔‘
یہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں عوام رمضان میں پانی اور چند کھجوروں کے ساتھ روزہ افطار کریں گے #MehngaPakistan
— Benazeer noor (@benazeernoor) May 5, 2019
شازیہ منیر احمد نے لکھا کہ’عزم عالی شان،مہنگا پاکستان‘
عزم عالی شان #MehngaPakistan مہنگا پاکستان pic.twitter.com/87QxAGeQMf
— Shazia muneer ahmed (@shazik608) May 5, 2019
پروفیسر ممتازلاکھانی نامی صارف نے ٹویٹ کی کہ ’نئے پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے،عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا،پاکستان میں مہنگا‘
نئے پاکستان میں گنگا بھی الٹی بہتی ہے
عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ' پاکستان میں مہنگا
گذشتہ 12 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ' پاکستان میں 9روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز #ManhgaPakistan #NayaPakistan @BBhuttoZardari @ShahNafisa pic.twitter.com/SmVuO8y5XH— Prof.mumtaz lakhani (@LakhaniMumtaz) May 4, 2019
سوشل میڈیا پر جہاں زیادہ تر صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو اس موقع پر بھی چٹکلے چھوڑنے سے باز نہ آئے ۔ تنویر احمد نے لکھا کہ ’پٹرول مہنگا ہونے پر رو رہے ہیں بندہ پوچھے تم نے افطاری میں لال شربت پینا ہے یا پٹرول؟‘
پٹرول کی قیمتیں مہنگا ہونے پر رو رہے ہیں بندہ پوچھے تم نے افطاری میں لال شربت پینا ہے یا پٹرول ۔۔۔۔۔
— Tanvir Ahmad (@tanvir_92) May 4, 2019
محمد عظیم نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کے تمام پٹرول پمپس پر ایل سی ڈی لگائی جائیں گی اگر پٹرول مہنگا لگے تو عوام کو 1992 کے ورلڈ کپ کی جھلکیاں دکھائی جائیں گی۔‘
پاکستان کے تمام پٹرول پمپوں پر بڑی LCD لگائی جائیں گی اگر پٹرول مہنگا لگے تو عوام کو 1992 کے ورلڈ کپ کی جھلکیاں دکھائی جائیں گی
— muhammad azeem (@star_azeem) May 5, 2019
عائشہ نور نے ٹویٹ کی ’اگر پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ زیادہ نظر آ رہا ہے تو موبائل الٹا کرکے دیکھیں، اضافہ کم ہوکر 6 روپے نظر آئے گا۔‘
#MehngaPakistan
اگر پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ زیادہ نظر آرہا ہے تو موبائل الٹا کرکے دیکھیں , اضافہ کم ہوکر 6روپے نظر آئے گا۔
#petrolprice— Ayesha Noor (@AyeshaNoorPAK14) May 4, 2019
مہوش بٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’جس کو پٹرول کی قیمت زیادہ لگ رہی ہے وہ سائیکل چلا لیا کرے، ورزش کی ورزش اور بچت کی بچت۔‘
جس کو پٹرول کی قیمت ذیارہ لگ رہی ہے اور تکلیف ہورہی ہے
وہ سائیکل چلایا کرے
ورزش کی ورزش اور بچت کی بچت pic.twitter.com/DjNZ8pV5gv— Mehwish Butt (@MehwishButt78) May 3, 2019