Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک بریگیڈیئر اور ایک سویلین کو جاسوسی پر سزائے موت

پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کرنے والے دو فوجی افسران اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کر دی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افسران کے خلاف کارروائی بیرونی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگییڈئیر (ر) راجہ رضوان اور سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی موت کی سزاؤں کی توثیق کی گئی ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ دو سال میں مختلف رینکز کے 400 سو افسران کو سزائیں دی گئیں۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں آئی ایس پی آر کے سربراہ  میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں فوج کے دو افسران کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
اسی پریس کانفرنس میں انھوں نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ دونوں افسران کے خلاف مقدمہ فیڈل جنرل کورٹ مارشل میں چل رہا ہے اور یہ گرفتاریاں پاکستان کی کامیابی ہیں۔ 

شیئر: