Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث کینسل

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ کا 15 واں میچ آج یعنی پیر کو انگلینڈ کے شہر ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا تھا جسے بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑ گیا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقہ نے سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنا لیے تھے، جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلےآؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاشم آملہ تھےجو صرف 6 رنز پر کوٹرل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پرمارکرم نے پانچ رنز ہی بنائے تھے کہ  ہوپ کو کوٹرل کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ امپائرز کی جانب سے گراونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
موازنہ
کرکٹ ورلڈکپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں چھ مرتبہ آمنے سامنے آئیں۔ ان مقابلوں میں جنوبی افریقہ کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا۔
چار بار جنوبی افریقہ نے میدان مارا جبکہ دو مرتبہ ویسٹ انڈیز کو کامیابی حاصل ہوئی۔
چار بار جنوبی افریقہ نے میدان مارا،دو مرتبہ ویسٹ انڈیز کو کامیابی ملی۔
چار بار جنوبی افریقہ نے میدان مارا،دو مرتبہ ویسٹ انڈیز کو کامیابی ملی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا معرکہ 1992 کے ورلڈ کپ میں ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 64 رنز سے شکست دی۔
1996 کے ورلڈ کپ میں دوسری مرتبہ ویسٹ انڈیز نے 19 رنز سے ساؤتھ افریقہ کو زیر کیا،  تیسری مرتبہ 2003 میں مقابلہ ہوا تو ویسٹ انڈیز نے  جنوبی افریقہ کو سنسی خیز مقابلے کے بعد دھول چٹائی۔
2015 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئ۔
2015 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی۔

چوتھی مرتبہ 2007 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 67 رنز سے فتح پائی۔
پانچویں بار دونوں ٹیمیں 2011 میں مدمقابل ہوئیں تو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی 7 وکٹ سے ہرا دیا۔
2015 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی۔

تاہم اس بار ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے جبکہ جنوبی افریقہ اپنے ابتدائی تینوں میچ ہار کر پریشر میں ہے۔

دیکھتے ہیں کہ آج قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہوتی ہے۔

شیئر: