Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئٹزرلینڈ: جعلی پولیس افسر نے 33 لاکھ یورو ہتھیا لیے

سوئٹزرلینڈ میں ایک جعلی خاتون پولیس افسر نے چالاکی سے ایک خاتون سے 33 لاکھ یوروز (37 لاکھ ڈالرز) ہتھیا لیے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سوئس میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس خاتون کی رقم ہتھیائی گئی ان سے زیورخ میں گذشتہ برس نومبر میں ایک مشتبہ خاتون نے پولیس افسر بن کر رابطہ کیا تھا۔
سوئس نیوز ایجنسی اے ٹی ایس کے مطابق جعل ساز خاتون نے ٖفراڈ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کے لیے خاتون کو بتایا کہ وہ چوروں کے ایک گروہ کی تحقیقات کر رہی ہیں اور یہ کہ بینک کے کچھ ملازمین ان کی رقم لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
جعلی پولیس افسر نے خاتون سے کہا کہ وہ تحقیقات کی تفصیلات کو خفیہ رکھیں۔ اس کے بعد اس جعلی پولیس افسر نے خاتون کو اپنی رقم مرحلہ وار ایک نئے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کو کہا تاکہ منصوبہ بندی کرنے والے اس بینک کے ملازمین سے اس کی رقم کو لوٹنے سے بچایا جا سکے۔
سوئس نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے فراڈ کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں خاتون کے 33 لاکھ یوروز (37 لاکھ ڈالرز) لوٹے گئے۔  یہ رقم سوئٹزرلینڈ کی کرنسی میں 36 لاکھ سوئس فرانک بنتی ہے۔

شیئر: