'خوش رہنے والی لڑکیاں حسین ترین ہوتی ہیں' انوشکا شرما
'خوش رہنے والی لڑکیاں حسین ترین ہوتی ہیں' انوشکا شرما
ہفتہ 29 جون 2019 3:00
شبانو علی -اردو نیوز، ممبئی
سوشل میڈیا صارفین کے علاؤہ وراٹ کوہلی نے بھی انوشکا شرما کی تصویر پر تبصرہ کیا۔
اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز اور انگلینڈ کے مختلف شہروں میں اپنا وقت گزار رہی ہیں اور اپنی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں۔
انھوں نے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اپنی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن کا ایک قول نقل کیا کہ ’خوش و خرم لڑکیاں خوبصورت ترین ہوتی ہیں‘۔
انوشکا شرما کی اس تصویر پر سب سے پہلے تبصرہ کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے شوہر وراٹ کوہلی نے کیا۔
وراٹ کوہلی نے انوشکا کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: 'تم ہمیشہ ہی خوبصورت ترین ہو میری محبوبہ۔'
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی انوشکا کی اس تصویر پر کمنٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں، انہوں نے لکھا 'سچی کہانی'۔
انوشکا شرما کی اس تصویر پر ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کی اس پوسٹ کو اب تک تقریبا 15 لاکھ لوگوں نے لائک کیا ہے۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ 'لڑکیوں کو ہمیشہ خوش رہنا چاہیے'تو کسی نے لکھا کہ 'مسکراہٹ کی وجہ سے وہ خوبصورت لگتی ہیں'۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'لڑکیوں کی آپ کی طرح خوش اور مثبت رہنا چاہیے انوشکا۔'
اس سے چند دن قبل انوشکا نے برسلز سے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں بیک گراؤنڈ میں سورج نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر 'شائننگ' کے عنوان سے شیئرکی۔
انوشکا شرما آخری بار فلم زیرو میں نظر آئی تھیں اور انہوں نے ابھی تک اپنے آئندہ پراجیکٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔ جبکہ وراٹ کوہلی کرکٹ ورلڈ کپ کے معرکے میں مشغول ہیں اور ان کی ٹیم اتوار کو انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔