سپین کے شمال میں واقع قدیم شہر پومپلونا کی تنگ گلیوں میں گذشتہ کئی صدیوں سے جاری بل فائٹنگ کا سات روزہ سان فرمن فیسٹیول جاری ہے۔
اس میلے کے دوران ہر صبح سینکڑوں شہری سفید لباس پہنے اور ہاتھوں میں سرخ رومال تھامے صدیوں سے چلی آرہی اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے بیلوں کے آگے تقریباً ایک کلومیٹر تک بھاگتے ہیں۔ اس کھیل میں ہر سال کئی لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی یہ روایت ختم نہیں ہوئی ہے۔
(تصاویر: روئٹرز، اے ایف پی)