اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی حراست میں موجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے خلاف ایل این جی کا کیس بالکل جعلی ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے خلاف کیس تو کاغذ پر لکھنے کے بھی لائق نہیں، صرف جمہوریت کو دبانے کے لیے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔‘
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب میرا بارہ تیرہ روز کا ریمانڈ لینے کے بجائے ایک ہی بار 70 روز کا جسمانی ریمانڈ لے تاکہ میں انہیں ایل این جی کیس سمجھا سکوں۔‘
واضح رہے کہ نیب نے جمعرات کو ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔