Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کھچڑی کا مقابلہ کراچی کی سپائسی بریانی سے نہ کریں‘

صبا قمر اور ماہرہ خان میں سے بہتر اداکارہ کون؟ یہ ہے وہ سوال جو گزشتہ کچھ روز سے ٹویٹر پر ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں دونوں اداکاروں کا بلاشبہ اپنا اپنا مقام اور فین کلب ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر پر بھی دونوں ’ہیروئینز‘ میں کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔
یہ بحث اصل میں چند روز قبل اس وقت شروع ہوئی جب اداکار فردوس جمال نے ایک ٹی وی شو میں ماہرہ خان کی عمر اور اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ماہرہ نہ ہی اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئین۔‘
ایسے میں ٹویٹر صارفین نے فردوس جمال کو تو آڑے ہاتھوں لیا ہی لیکن ساتھ ساتھ ہی یہ پول بھی شروع کر دیا کہ کیا ماہرہ واقعی اچھی اداکارہ نہیں ہیں اور صبا قمر اور ماہرہ خان میں سے بہتر کون ہے؟

ڈیفوڈل نامی ایک ٹویٹر ہینڈل نے ماہرہ خان اور صبا قمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’ماہرہ خان یا صبا قمر؟‘
سعد نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں میں سے ایک شوبز کی ملکہ ہے جبکہ دوسری صبا قمر ہے۔‘

عدنان گوندل نام کےٹویٹر صارف نے تو تعریف کی حد ہی کر دی۔ کہنے لگے ’صبا قمر تو ماہرہ خان کے پاؤں کے برابر بھی نہیں، آؤ مجھ سے مقابلہ کر لو۔‘
ماہرہ کے پرستار ہیں کہ اپنی ’ہیروئین‘ کے خلاف بات سننے کو تیار نہیں اور ان کی تعریفوں کے پل باندھتے جا رہے ہیں۔ ایکزیسٹینشل کرائسس نام کے ایک ٹویٹر ہینڈل نے ماہرہ خان کا ایک شو صبا قمر کے پورے شوبز کیرئیر سے بہتر ہے، آپ یہاں ان کا مقابلہ کروا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
وہ کہتے ہیں نہ کہ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گ۔ تو جناب صبا قمر کے فیز کہاں پیچھے ہٹنے والے تھے۔

باسط سبحانی نامی صارف نے لکھا کہ ’صبا قمر کا کوئی مقابلہ نہیں، وہ بلامقابلہ پاکستان کی سب سے بہترین اداکارہ ہیں۔
ٹویٹر ہینڈل ’عائشے‘ اداکاراؤں کے مقابلے میں کراچی کی سپائسی بریانی کا ذکر لے آئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کھچڑی کا مقابلہ کراچی کی سپائسی بریانی سے کریں کیونکہ صبا قمر نے ’باغی‘ کی ایک قسط میں اتنی اداکاری کی ہے جتنی ماہرہ خان نے اپنے پورے کیرئیر میں نہیں کی۔

حمزہ میر نامی صارف نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ ماہرہ خان صبا قمر یا سجل علی جتنا ورسٹائل نہیں ہے۔ وہ (ماہرہ) اوور ریٹڈ ہیں۔

حفصہ ایس نامی صارف کا کہنا تھا کہ’ نہیں۔ کیونکہ وہ دونوں اپنے اپنے حوالوں سے اچھی ہیں۔ میرے لیے صبا قمر ایک الگ کلاس کی ہے اور ماہرہ بھی اتنی ہی اچھی ہے لیکن  دوسرے حوالے سے۔‘
 

شیئر:

متعلقہ خبریں