Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج خدمات کی نگرانی، شاہ سلمان منیٰ پہنچ گئے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتے کو منی پہنچ گئے۔ منی پیلس میں گورنر مکہ مکرمہ  نے  خیر مقدم  کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز منی میں حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی میں سہولت کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی کریں گے ۔ 
دریں اثناءالعربیہ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان طرف سے حکومت کی میزبانی میں حج کرنے والے ساڑھے چھ ہزار حجاج کرام کی قربانی کے اخراجات اپنی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی وزیر برائے مذہبی امور و دعوت وارشاد اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی حج پروگرام کے جنرل سپروائزر الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پرساڑھے چھ ہزار حجاج کرام کی قربانی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
 واضح رہے کہ خصوصی حج پروگرام کے تحت مجموعی طورپر 79 ممالک کے ساڑھ چھ ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: