Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حالت جنگ میں کمانڈر نہیں بدلا کرتے‘

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی بلکہ یہ ’ان کا تسلسل‘ ہے۔ اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اور حالت جنگ میں کمانڈر نہیں بدلا کرتے۔‘
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’پاکستان کو تمام پالیسیز میں تسلسل چاہیے۔ مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال خراب ہے۔ ایسی صورتحال میں عسکری قیادت کے حوالے سے بھی تسلسل چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تسلسل ملک اور قوم کی ضرورت ہے اور یہی قومی مفاد ہے۔
 ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرکے وزیراعظم عمران خان نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ توسیع کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں دی گئی ہے۔

شیئر: